قائم شدہ1960

تعارف

اسحاق دواخانہ ایک خاندانی ادارہ ہے جہاں حکمت کا علم چار نسلوں سے منتقل ہوتا آیا ہے۔ 1960 میں بابا جی حکیم محمد اسحاق نے یہ دواخانہ قائم کیا، اور آج بھی تمام ادویات خالص جڑی بوٹیوں سے، خاندانی نسخوں کے مطابق، خود تیار کی جاتی ہیں۔

خاندانی سلسلۂ حکمت

Hakeem Deen Muhammad (RA)نسل 1
حضرت حکیم دین محمد رحمۃ اللہ علیہ
پردادا جان — بانیٔ سلسلہ

طبِ یونانی، نبض شناسی اور خاندانی نسخہ جات کی بنیاد رکھی۔

Baba Ji Hakeem Muhammad Ishaq (RA)نسل 2
حضرت بابا جی حکیم محمد اسحاق رحمۃ اللہ علیہ
دادا جان — صاحبِ نام

1960 میں اسحاق دواخانہ قائم کیا، جو آج بھی انہی کے نام سے جاری ہے۔

Hakeem Muhammad Yahya Ishaqنسل 3
حکیم محمد یحییٰ اسحاق
والد محترم — امینِ نسخہ جات

ماہرِ قانونِ مفرد اعضاء، خاندانی بیاض کے امین۔

Hakeem Abdul Raheem Yahyaنسل 4
حکیم عبدالرحیم یحییٰ
موجودہ سرپرست

فاضلِ طب و جراحت، نبض شناس اور حجامہ معالج۔

ہمارا عہد

خاندانی بیاض کی امانت، خالص قدرتی اجزاء، اور ہر مریض کی خلوص سے خدمت — یہی چار نسلوں کی پہچان ہے۔